Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو درجہ بندی میں دوسرے نمبر پرپہنچ گئیں

سندھو درجہ بندی میں دوسرے نمبر پرپہنچ گئیں

نئی دہلی۔6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) انڈیا اوپن سوپر سیریز ٹورنمنٹ میں پہلی مرتبہ خطاب جیتنے کی اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت ہندوستان کی پی وی سندھو تین مقامات کی چھلانگ لگاتے ہوئے تازہ ترین  عالمی بیڈمنٹن درجہ بندی  میں کیریئر کی بہترین مقام دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ اولمپک سلور میڈلسٹ سندھو نے اسپین کی کیرولینا مارین  سے اولمپک فائنل میں شکست کا بدلہ برابر کرتے ہوئے پہلی مرتبہ انڈیا اوپن کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔ انڈیا اوپن سے پہلے سندھو پانچویں نمبر پر تھیں لیکن اپنی خطابی جیت کی بدولت انہوں نے خواتین کے سنگلز درجہ بندی میں تین مقامات کی ترقی سے دوسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ سندھو نے اس ٹورنمنٹ کے کوارٹر فائنل میں ہم وطن اور آٹھویں درجہ بندی کی سائنا نہوال کو، سیمی فائنل میں دنیا کی چوتھے نمبر کی کھلاڑی کوریا کی سنگ جی ہیون اور فائنل میں دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی مارین کو شکست دی۔ سندھو کو انڈیا اوپن خطاب کی بدولت 4160 درجہ بندی کے نشانات کا فائدہ ہوا ہے اور اب ان کے نام 75759  نشانات ہیں۔ یہ سندھو کے کیریئر کی بہترین درجہ بندی ہے ۔ سندھو سابق نمبر ایک سائنا نہوال کے بعد یہ درجہ بندی حاصل کرنے والی دوسری ہندستانی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔ دریں اثناء سائنا کو درجہ بندی میں ایک مقام کا نقصان اٹھانا پڑا ہے اور وہ نویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ سائناکے اب 64279  نشانات ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT