Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کا سارے انڈیا سے تعلق: کوچ گوپی

سندھو کا سارے انڈیا سے تعلق: کوچ گوپی

اسٹار شٹلر کو بی ایم ڈبلیو کار تنڈولکر پیش کریں گے
حیدرآباد ، 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پی وی سندھو کو آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں اپنی فخریہ سپوت قرار دینے کوشاں ہیں لیکن اولمپک سلور میڈلسٹ کے مینٹور پی گوپی چند نے آج کہا کہ اُن کا تعلق سارے ہندوستان سے ہے۔ سندھو کی آج والہانہ استقبال پر وطن واپسی پر ایک رپورٹر نے جب اس معاملہ میں سندھو کی رائے جاننا چاہی تو گوپی چند نے فوری مداخلت کرتے ہوئے علاقائی تنازعہ کا خاتمہ کردینے کی کوشش میں سادگی سے بیان کردیا کہ سندھو کا تعلق تو سارے انڈیا سے ہے۔ ریو گیمز میں کارکردگی کے بارے میں کوچ گوپی نے کہا کہ سندھو کی مکمل صلاحیتوں کا ہنوز مظاہرہ نہیں ہوا ہے اور وہ دنیا کی حریف کھلاڑیوں پر بازی لے جانے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ دریں اثناء اعلان کیا گیا کہ کرکٹ اسٹار سچن تنڈولکر اولمپک سلور میڈلسٹ سندھو کو بی ایم ڈبلیو کار پیش کریں گے۔ اس کار کو تنڈولکر کے قریبی دوست اور صدر حیدرآباد بیڈمنٹن اسوسی ایشن وی چموندیشور ناتھ اسپانسر کررہے ہیں۔ بی اے آئی سکریٹری پونیا چودھری نے یہ بات بتائی۔

TOPPOPULARRECENT