Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کا فائنل میں پھر اوکوہارا سے مقابلہ

سندھو کا فائنل میں پھر اوکوہارا سے مقابلہ

سیئول۔16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) ریو اولمپک اور عالمی چیمپئن شپ کی سلور میڈلسٹ پی وی سندھو نے اپنی زبردست کارکردگی برقرار رکھتے ہوئے چین کی بنگ زیاو کو تین گیموں میں چیلنج سے بھرپور مقابلہ میں 10-21، 21-17، 16-21 سے شکست دے کر کوریا اوپن سوپر سریز بیڈمنٹن ٹورنمنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔پانچویں سیڈیڈ سندھو نے سیمی فائنل میں دنیا کی نمبر6 کھلاڑی چین کی بنگ جیاؤکو 66 منٹ تک جاری رہنے والے مقابلہ میں شکست دی۔سندھوکا اب کوریا ئی اوپن خطاب کے لئے آٹھویں سیڈ جاپان نوزوموی آوکوہارا کے خلاف مقابلہ ہوگا، جنہوں نے دوسرے سیمی فائنل میں دوسری سیڈ ہم وطن کھلاڑی اکانے یوماگوچی کو38 منٹ میں17-21،18-21 سے شکست دی۔فائنل میں سندھو کے پاس اوکوہارا سے ورلڈ چمپیئن شپ کی شکست کا انتقام لینے کا موقع ہے۔عالمی درجہ بندی میں چوتھے مقام کی ہندستانی کھلاڑی کو نویں نمبر کی اوکوہارا سے عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں21-19، 20-22،22-20 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سندھو کا عالمی مقام میں ساتویں نمبر کی بنیگ زیاؤ کے خلاف کیرئر ریکارڈ 5-3 تھا جسے اب انہوں نے5-4 کرلیا ہے۔ سندھو نے اس کامیابی کیساتھ بنگ زیاؤ سے اپریل میں ایشیائی چیمپئن شپ میں ہوئی شکست کا بدلہ بھی لے لیا۔ہندستانی اسٹار کھلاڑی نے میچ میں اچھی شروعات کی اور پہلے گیم میں0-5 کی سبقت حاصل کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT