Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سندھو کو کے سی آر کی مبارکباد

سندھو کو کے سی آر کی مبارکباد

حیدرآباد۔ 18 اگست (پی ٹی آئی) چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے شٹلر پی وی سندھو کو ریو اولمپکس ویمنس سنگلز کے فائنل میں رسائی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے وہ فائنل میں بھی اپنی حریف کو شکست دیں گی اور ہندوستان کو گولڈ میڈل دلائیں گی۔ سندھو کا تعلق حیدرآباد سے ہے اور اولمپکس کے ویمنس سنگلز مقابلے میں فائنل میں رسائی حاصل کرتے ہوئے انہوں نے تاریخ بنائی۔ وہ یہاں تک پہونچنے والی ہندوستان کی پہلی اتھیلیٹ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT