Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کو 10 لاکھ اورسائنا کو 5 لاکھ روپے کا اعلان

سندھو کو 10 لاکھ اورسائنا کو 5 لاکھ روپے کا اعلان

نئی دہلی۔28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی بیڈمنٹن یونین (بائی) نے اسکاٹ لینڈ کے گلاسگو میں منعقد عالمی بیڈمنٹن چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والی پی وی سندھو کو 10 لاکھ اور برونز میڈل جیتنے والی سائنا نہوال کو پانچ لاکھ روپے کے نقد انعام کی رقم دینے کا اعلان کیا ہے ۔سندھو نے عالمی چمپئن شپ کے فائنل میں سخت جدوجہد کی لیکن انہیں بالآخر سلور میڈل پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔خطابی میچ میں انہیں جاپان کے نوجومی اوکوہارا کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ سائنا کو بھی سیمی فائنل میں اوکوھارا سے ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور انہیں برونز میڈل پر اکتفا کرا پڑا۔بائی صدر ھمانتا بسوا سرما نے سندھو اور سائنا کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ میں ان دونوں میڈلسٹ کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی کے لئے مبارک باد دیتا ہوں۔دونوں ہی کھلاڑیوں نے ملک کو بہت فخر کے لمحے دیئے ہیں اور مجھے پورا یقین ہے کہ وہ مستقبل میں کامیابی کی اور بلندیوں پر پہنچیں گی ۔قابل ذکر ہے کہ ہندستان کو گلاسگو میں عالمی چمپئن شپ میں بھلے ہی گولڈ میڈل سے محروم رہنا پڑا ہو لیکن ایک ہی عالمی چمپئن شپ میں دو میڈل ہندستان نے پہلی مرتبہ حاصل کئے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT