Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کو 3 مقامات کا نقصان

سندھو کو 3 مقامات کا نقصان

سنگاپور۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو صرف ایک ہفتے تک عالمی درجہ بندی میں دوسرے مقام  پر رہنے کے بعد سنگاپور اوپن سوپر سیریز ناقص مظاہروں کے باعث تین درجے تنزلی سے ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن کی نئی درجہ بندی میں پانچویں نمبر پر چلی گئی ہیں۔ اسپین کی کیرولینا مرین ایک درجہ ترقی کی بدولت دوسرے اور جنوبی کوریا کی سنگ جی ہیون دو درجے بہتری سے تیسرے نمبر پر فائز ہوگئیں۔ تائیوان کی ٹائی زو ینگ پہلے مقام  پر ہیں۔واضح رہے کہ سندھو نے ملائیشیا سے قبل انڈیا اوپن میں خطاب حاصل کرتے ہوئے درجہ بندی میں دوسرا مقام حاصل کیا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT