Thursday , October 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کی سنسنی خیز کامیابی، چائنا اوپن فائنل میں رسائی

سندھو کی سنسنی خیز کامیابی، چائنا اوپن فائنل میں رسائی

فوژو (چین) ، 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پی وی سندھو نے جاریہ چائنا اوپن کے اپنے مقابلوں کا ایک پُرجوش پرفارمنس پیش کرتے ہوئے مداحوں کیلئے مسرت کا موقع فراہم کیا ہے۔ ایک گیم سے پچھڑنے کے بعد تین میچ پوائنٹس بچاتے ہوئے حیدرآبادی اسٹار نے مقابلے میں یادگار واپسی کی۔ اس کے نتیجے میں اب وہ اتوار کے فائنل میں چین کی سون یو کا مقابلہ کریں گی، جن کے خلاف ٹریک ریکارڈ میں میں 2-3 سے پیچھے ہیں۔ تاہم دونوں کا آخری مرتبہ مقابلہ زائد از دو سال قبل ہوا تھا۔ تب سے اولمپک سلور میڈلسٹ بیڈمنٹن کی دنیا میں کافی سفر طے کرچکی ہیں اور وہ اپنا پہلا سوپر سیریز ٹائٹل جیتنے کی کوشش کریں گی۔ سونگ جی ہیون کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ 84 منٹ چلا، جس میں سندھو کو 11-21، 23-21، 21-19 سے کامیابی ملی۔ پہلے گیم میں سندھو کو بڑی مشکل پیش آئی کیونکہ اُن کی حریف نے تیزی سے سبقت حاصل کرلی۔ سندھو نے افتتاحی گیم میں جب کبھی واپسی کی کوشش کی، ہیون نے دوگنی پھرتی دکھائی اور اپنی برتری کو قائم رکھا، یہاں تک کہ وہ پہلا گیم 21-11 سے جیت گئی۔ دوسرے گیم میں بھی سخت مسابقت کا سلسلہ جاری رہا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے کی ٹکر ہوئی۔ تاہم اس بار اولمپک میڈلسٹ نے بھرپور دم خم کا مظاہرہ کیا اور 23-21 کے ساتھ اسکور مساوی کیا۔ اس کے بعد سندھو نے فیصلہ کن گیم میں زیادہ عزم و حوصلہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کے ہر وار کا کرارا جواب دیا۔ یہ قابل ذکر ہے کہ سندھو کو ٹورنمنٹ میں ٹاپ سیڈ اور عالمی نمبر 1 کیرولینا مارین کا سامنا نہیں ہوا، کیونکہ اسپینی اسٹار کوارٹرفائنلز میں چائنیز تائپتی کی تائی زو یینگ کے مقابل 10-21، 20-22 سے ہار گئیں۔

واورنکا کو شکست، مرے کی سیمی فائنل میںرسائی
لندن، 19نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی نمبر ایک کھلاڑی برطانیہ کے اینڈی مرے نے سوئس کھلاڑی استنسلاس واورنکا کو مسلسل سٹوں میں 6-4، 6-2سے شکست دے کر اے ٹی پی ورلڈ ٹور فائنلز کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا۔ خطاب کیلئے مرے اور سربیا کے نواک جوکویچ کے درمیان ممکنہ فائنل مقابلے کی امید کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT