Tuesday , March 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کی سیمی فائنلز میں رسائی

سندھو کی سیمی فائنلز میں رسائی

فوژو (چین) ، 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپکس سلور میڈلسٹ پی وی سندھو چائنا اوپن سوپر سیریز ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ سندھو نے میزبان حریف بینگ جیاؤ کو 30 منٹ میں 22-20، 21-10 سے شکست دی۔ وہ جاپان کی اکانی یاماگوچی اور چائنیز تائپی کی جی ہیون سونگ کے درمیان مقابلے کی ونر سے کھیلیں گی۔ سندھو کو اوپننگ گیم میں کافی محنت کرنی پڑی کیونکہ چینی شٹلر پچھڑنے کے بعد ہر بار واپسی کرتی رہیں۔ لیکن سندھو نے سکنڈ گیم آسانی سے جیت لیا۔ جب انھیں سبقت مل گئی تو پھر وہ آگے ہی بڑھتی رہیں اور 18 منٹ میں کامیابی درج کرائی۔ دریں اثناء اجے جئے رام کیلئے ٹورنمنٹ ختم ہوگیا۔ وہ اپنا کوارٹر فائنل میچ سکنڈ سیڈ اور موجودہ اولمپک چمپئن میزبان چن لانگ کے مقابل 40 منٹ میں 15-21، 14-21 سے  ہار گئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT