Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کی ٹاپ 10 میں رسائی، سائنا کا اخراج

سندھو کی ٹاپ 10 میں رسائی، سائنا کا اخراج

نئی دہلی، 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپنے کریئر کے سب سے سنہرے دور سے گزر رہیں پی وی سندھو اس سال اولمپک سلور میڈل سے لے کر چائنا اوپن کے طور پر پہلی سوپر سیریز خطاب جیتنے کی بدولت آج جاری کردہ تازہ ورلڈ بیڈمنٹن رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ 10 میں پہنچ گئی ہیں۔ تاہم اسٹار شٹلر سائنا نہوال اپنی حالیہ خراب کارکردگی کی وجہ سے ٹاپ 10 سے باہر ہوگئیں۔ ویمنس سنگلز میں سندھو نے دو مقام کی بہتری درج کرائی۔ حیدرآبادی کھلاڑی اب نویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ سندھو اس سال 4 جولائی سے 27  اکتوبر تک ٹاپ 10 میں تھیں۔ لیکن اولمپکس کے بعد دو ٹورنمنٹس میں دوسرے راؤنڈ میں باہر ہو جانے کی وجہ سے وہ ٹاپ 10سے باہر ہو گئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT