Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندھو کی ڈنمارک اوپن میں پیش رفت

سندھو کی ڈنمارک اوپن میں پیش رفت

اودھینسو ، 20 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ریو اولمپک سلور میڈلسٹ پی وی سندھو نے ڈنمارک اوپن میں اپنی مہم کی شاندار شروعات کرتے ہوئے چین کی بینگ جیاؤ کو سیدھے گیمز میں شکست دے دی۔ وہ یہاں 700,000 امریکی ڈالر والے پریمیر سوپر سیریز بیڈمنٹن ایونٹ کے سنگلز کامپٹیشن میں کھیل رہی تھیں۔ چھٹی سیڈ سندھو جو ریو اولمپکس کے بعد اپنا اولین ایونٹ کھیل رہی ہیں، انھوں نے چینی حریف کے مقابل 21-14، 21-19 کی فتح درج کرائی۔ یہ سندھو اور بینگ کے درمیان چوتھا مقابلہ رہا۔ اس سے قبل بھارتی اسٹار دو مرتبہ چینی حریف کے مقابل ہار گئی تھیں اور انھیں واحد کامیابی اپریل میں منعقدہ ملائیشیا اوپن میں حاصل ہوئی تھی۔ اس جیت کے بعد سندھو کا چینی حریف کے مقابل باہمی ٹریک ریکارڈ بہتری کے ساتھ 2-3 ہوگیا ہے۔ 21 سالہ حیدرآبادی کا اگلا مقابلہ جاپان کی عالمی نمبر 12 سایاکا ساتو سے ہوگا۔ سندھو گزشتہ ایڈیشن میں ڈنمارک اوپن کے فائنلز تک پہنچی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT