Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سندھو کے طرز پر کسانوں کے ساتھ بھی ہمدردی کرنے کا مطالبہ

سندھو کے طرز پر کسانوں کے ساتھ بھی ہمدردی کرنے کا مطالبہ

کسانوں کی معاشی ابتری پر خودکشی میں اضافہ ، جگن موہن ریڈی
حیدرآباد ۔ 17 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : صدر وائی ایس آر کانگریس پارٹی و قائد اپوزیشن آندھرا پردیش قانون ساز اسمبلی مسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے کہا کہ تلگو دیشم حکومت ممتاز کھلاڑی پی وی سندھو پر جس رحم دلی و محبت و خلوص کا اظہار کررہی ہے کسانوں سے اسی طرح کا طرز عمل اختیار نہیں کررہی ہے جو کہ انتہائی بدبختانہ بات ہے ۔ اسمبلی کے میڈیا پوائنٹ پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے جگن نے حکومت پر ضلع کرشنا کے کسانوں کے درپیش مسائل کو بالکلیہ طور پر نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا اور اس پر اپنے گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیا کہ کسانوں کو ان کی کاشت کے لیے نفع بخش قیمتیں فراہم نہ کئے جانے کی وجہ سے کسانوں کے خود کشی واقعات پیش آرہے ہیں اور ریاست میں کسانوں کی پائی جانے والی ابتر صورتحال کے باوجود حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے میں کوئی دلچسپی کا اظہار نہیں کررہی ہے ۔ انہوں نے حکومت آندھرا پردیش سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ آخر کسانوں کو درپیش مسائل کی یکسوئی کرنے کے لیے آیا حکومت کی ذمہ داری نہیں ہے ۔ مسٹر جگن موہن ریڈی نے استفسار کیا کہ آخر کسانوں کو نفع بخش قیمت حاصل نہ ہونے اور اپنی کاشت فروخت نہ ہونے کے ساتھ ساتھ مرچ کے کاشتکار بھی پریشان کن حالات سے دوچار رہنے کے باوجود آخر مارکٹ یارڈز کیوں اور کس طرح بند کردئیے جارہے ہیں ۔ اس سلسلہ میں ضروری وضاحت کرنے کا حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT