Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سندھو کے نام پر دونوں چیف منسٹر مقبولیت کیلئے کوشاں : ہنمنت راؤ

سندھو کے نام پر دونوں چیف منسٹر مقبولیت کیلئے کوشاں : ہنمنت راؤ

حیدرآباد 24 اگسٹ (این ایس ایس) کانگریس قائد وی ہنمنت راؤ نے الزام عائد کیاکہ دونوں تلگو ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ ریو اولمپکس میں سلور میڈلس حاصل کرنے والی سندھو کے نام پر سیاست کررہے ہیں۔ یہاں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وی ہنمنت راؤ نے کہاکہ دونوں چیف منسٹرس کے چندرشیکھر راؤ اور چندرابابو نائیڈو کو چاہئے کہ وہ کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کریں۔ اسپورٹس کو اولین ترجیح دیں۔ میڈلس حاصل کرنے کے موقع پر اس کو مقبولیت کا ذریعہ نہ بنائیں۔ انھوں نے دونوں ریاستی حکومتوں سے کہاکہ وہ جمناسٹکس میں قبائیلی افراد کی ہمت افزائی کریں۔

 

ضلع کلکٹر کا دورہ آنگن واڑی اسکولس شمس آباد
شمس آباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) ضلع رنگاریڈی کلکٹر مسٹر رگھونندن راؤ نے آج اچانک آنگن واڑی اسکولس کا دورہ کرتے ہوئے شمس آباد کے علاقہ میں واقع آنگن واڑی ماڈل اسکول کا دورہ کیا اور طلباء سے تفصیلی بات کرتے ہوئے تعلیم اور غذا کے متعلق معلومات حاصل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہاں پر طلباء کو بہترین تعلیم کے ساتھ عصری ٹکنالوجی کی معلومات بھی فراہم کی جارہی ہیں اور بہترین غذا بھی فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے آنگن واڑی ٹیچرس سے بھی تفصیلات حاصل کی اور طلباء و ٹیچرس کے مسائل سے تفصیلی حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT