Friday , July 21 2017
Home / Top Stories / سندھیا اور ہاردک پٹیل مندسور میں گرفتار

سندھیا اور ہاردک پٹیل مندسور میں گرفتار

رتلام ؍ نیموچ (مدھیہ پردیش) ۔ 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر جیوتر آدتیہ سندھیا اور گجرات میں پٹیل برادری کو تحفظات کیلئے جاری جدوجہد کی قیادت کرنے والے ہاردک پٹیل کو پولیس نے آج مندسور میں داخل ہونے سے روک دیا۔ مندسور مدھیہ پردیش میں کسانوں کی بے چینی کے اظہار کا مرکز بن گیا ہے جہاں یہ دونوں قائدین اجتماعی کسانوں سے اظہاریگانگت کیلئے جانے جاتے تھے۔ سندھیا، ان کے ساتھی کانتی لال بھوریا اور حامیوں کی کثیر تعداد کو رتلام ٹول گیٹ کے قریب پولیس نے حراست میں لے لیا، جس پر سندھیا نے کہا کہ ’’پولیس مجھے مندسور جانے سے کیوں روک رہی ہے۔ یہ ہٹلر شاہی ہے‘‘۔ قبل ازیں ہاردک پٹیل کو آج دن میں نیا گاؤں نموچ کے قریب پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پائی دار آندولن کے رہنما آج مندسور پہنچ کر پولیس فائرنگ میں مہلوک کسانوں کے غمزدہ افراد خاندان سے اظہارتعزیت کرنے والے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT