Wednesday , May 24 2017
Home / ہندوستان / سندھ آبی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے ہندوستانی وفد پاکستان روانہ

سندھ آبی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے ہندوستانی وفد پاکستان روانہ

نئی دہلی ۔ 19مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کا ایک 10رکنی وفد آج پاکستان روانہ ہوگیا جو اسلام آباد میں کل سے شروع ہونیو الے مستقل سندھآبی کمیشن کے اجلاس میں حصہ لے گا ۔ سندھآبی کمیشن کے کمشنر پی کے سکسینہ ‘ وزارت اُمور خارجہ کے عہدیداروں اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل یہ وفد 57 سال قدیم اس سمجھوتہ کے تحت مختلف اُمور وسائل پر ہندوستانی موقف بیان کرے گا ۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ سندھو آبی سمجھوتہ کے تحت ہندوستان اپنے تمام پراجکٹوں پر پاکستان کی تشویش پر تبادلہ خیال کیلئے تیار ہے ۔ ذرائع نے تاہم اعادہ کیا کہ ہندوستان اپنے جائز حصہ پر کوئی مفاہمت نہیںکرے گا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT