Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندیپ ، ایشیائی باکسنگ کے پری کوارٹر فائنلس میں داخل

سندیپ ، ایشیائی باکسنگ کے پری کوارٹر فائنلس میں داخل

بنکاک ۔28 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ایشین گیمس کے باگسنگ مقابلوں میں سلور میڈل یافتہ ہندوستانی باکسر بنکاک میں جاری ایشیائی باکسنگ چمپین شپ مقابلوں میں اپنے ویتنامی حریف کو زخمی حالت میں رنگ سے باہر کرتے ہوئے پری کوارٹر فائنلس میں داخل ہوئے ۔ ولٹر ویٹ 69 کیلوزمرہ میں مندیپ نے ویتنامی ویٹن نگوچ ہوینہہ کو وقت سے بہت پہلے ہی ختم شدہ مقابلہ میں 3-0 سے شکست دی ۔ اس مقابلہ میں مندیپ کے حریف وٹین نگوچ ہوینہہ کا چہرہ زخموں کے سبب خون سے سرخ ہوگیا تھا اور وہ زخمی حالت میں رنگ کے باہر نکل گئے ۔ مندیپ نے کہاکہ ان کے حریف حادثاتی طورپر زخمی ہوگئے ۔ یہ بدبختانہ واقعہ ہے ۔ مندیپ کا آئندہ مقابلہ 30 اگسٹ کو جاپان کے یساؤ ہیرو سوزوکی سے ہوگا ۔ سابق ایشیائی سلور میڈلسٹ منپریت سنگھ (91 کیلو ) کا سری لنکا کے نوان سوگیوا سمپتھ سے مقابلے کے ساتھ کل اپنا پہلا راؤنڈ شروع کریں گے ۔ اس مقابلے میں اگر وہ جیت جاتے ہیں تو آئندہ مقابلہ ان کیلئے انتہائی دشوارگذار ہیں کیونکہ کوارٹر فائنلس میں انھیں ازبکستان میں دوسرے مقا م کے حامل رستم طولافنوف کا سامنا رہے گا ۔ (+91 کیلوزمرہ میں ) ستیش کمار کا مقابلہ کوریا کے ہیوک ری جن سے ہوگا ۔ 29 اگسٹ کو ہی منیش کوشک (60 کیلو) کا مقابلہ چین کے چن لانگ سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT