Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سندیپ تومر نے بھی اولمپک کوٹہ میں جگہ بنالیا

سندیپ تومر نے بھی اولمپک کوٹہ میں جگہ بنالیا

اولان باتر۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ریسلر سندیپ تومر نے آج یہاں پہلے اولمپک کوالیفائنگ ٹورنمنٹ کے آخر دن مردوں کے 57 کیلو کے زمرہ میں برونز میڈل حاصل کرتے ہوئے اولمپک کوٹہ میں ہندوستان کیلئے جگہ بنالی۔ 25 سالہ سندیپ تومر اب یوگیٹور دت، نرسنگ یادو اور ہردیپ سنگھ کے بعد ریو اولمپک میں جگہ بنانے والے چوتھے ہندوستانی ریسلر بن گئے ہیں۔ سندیپ پہلے آف مقابلہ میں کامیابی کے بعد اولمپک کیلئے کوالیفائنگ ہوئے ہیں۔ بعدازاں سندیپ نے کہا کہ ’’اولمپک کوٹہ ملنے پر مجھے بے پناہ خوشی ہوئی ہے، مَیں سمجھتا ہوں کہ ماضی میں مَیں نے جو سخت محنت و جانفشانی کی ہے، یہ اس کا نتیجہ ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT