Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنسنی خیز مقابلے میں زمبابوے 14 رنز سے کامیاب

سنسنی خیز مقابلے میں زمبابوے 14 رنز سے کامیاب

ناگپور ۔ 8مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام )  آئی سی سی ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مرحلے کے سنسنی خیز آغاز ہوا ہے جہاں زمبابوے کی ٹیم کو سخت محنت کے بعد 14 رنز کی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ میڈل آرڈر میں تنویر افضل نے 17 گیندوں میں 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناقابل تسخیر 31 رنز بناتے ہوئے اپنی ٹیم ہانگ کانگ کو ایک یادگار کامیابی کے قریب اُس وقت پہنچادیا تھا جب وہ 159 رنز کا تعاقب کررہی تھی ۔ اوپنر اٹکنسن نے 4 چوکوں اور 2 چھکوں پر مشتمل اپنی اننگز میں 53 رنز بناتے ہوئے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن دوسرے سرے سے مسلسل وکٹوں کے زوال نے ٹیم کو اچھی شروعات نہیں دی ۔ زمبابوے کیلئے تریپانو نے 27 رنز اور چٹارا نے 28 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ قبل ازیں ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر حریف ٹیم کو بیٹنگ کیلئے مدعو کیا جس نے اوپنر سبنڈا کی 59 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورس میں 158/8 رنز اسکور کئے ۔ سبنڈا کو شاندار مظاہرے پر مقابلے کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ۔ چگمبورا نے 13 گیندوں میں تین چھکوں کی مدد سے دوسرا بڑا اسکور 30 رنز بنائے ۔ ہانگ کانگ کیلئے تنویر افضل نے 19 رنز اور اعزاز خان نے 33 رنز کے عوض فی کس دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT