Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ فاتح

سنسنی خیز مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ فاتح

کیلیفورنیا۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشنل چیمپئنز کپ میں مانچسٹر یونائیٹڈ نے رئیل میڈرڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ 1-1 سے برابر میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا۔کیلیفورنیا کے سانتا کلارا فٹبال اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل چیمپئنز کپ کے اہم مقابلے میں مانچسٹر یونائیٹڈ اور ریئل میڈرڈ کلب کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔ پہلے ہاف کے اضافی منٹ میں لِنگارڈ نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ انہترہویں منٹ میں ریئل میڈرڈ کے کیس میرو نے پنلٹی پر گول کر کے حساب اور اسکور برابر کر دیا۔ اسی 1-1 کی برابری پر مقررہ وقت کا اختتام ہوا۔ تاہم اس کے بعد پنلٹی شوٹ آؤٹ پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے 2-1 کی فتح اپنے نام کی۔

بینجمن سے مہنگاترین معاہدہ
مانچسٹر۔25 جولائی (سیاست ڈاٹ کام)مانچسٹرسٹی نے دفاعی کھلاڑی بینجمن مینڈی سے مہنگاترین معاہدہ کرلیا۔ انگلش کلب نے فرانسیسی کھلاڑی کو52ملین پاونڈز میں خریدا ہے۔ لیفٹ بیک کے مقام پر کھیلنے والے کھلاڑی کلب کے دوسرے مہنگے ترین دفاعی کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں۔ بینجمن مینڈی سے قبل مانچسٹرسٹی نے ٹوٹنہم کے دفاعی کھلاڑی کیرل ایرک سے 54ملین پاونڈز میں معاہدہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT