Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / سنندا پشکر کی موت کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ : سوامی

سنندا پشکر کی موت کی تحقیقات کیلئے اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا مطالبہ : سوامی

نئی دہلی 14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے ایم پی سبرامنیم سوامی نے کانگریس لیڈر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کی پراسرار موت کی تحقیقات میں پیشرفت کے لئے عدالت کی زیرنگرانی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کے لئے وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے مداخلت کی خواہش کی ہے۔ انھوں نے وزیرداخلہ کو موسومہ ایک مکتوب میں دہلی پولیس کی کارکردگی پر تنقید کی اور یہ الزام عائد کیاکہ وہ اس کیس کی مناسب تحقیقات کرنے سے قاصر ہیں۔ جبکہ فارنسک جانچ سے پتہ چلا ہے کہ پشکر کے جسم میں زہر پایا گیا اور ان کی غیر طبعی موت واقع ہوئی تھی۔ راجیہ سبھا کے رکن سبرامنیم سوامی نے اس کیس کی عاجلانہ تحقیقات پر زور دیا اور ششی تھرور کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ یہ پولیس کا فریضہ ہے کہ تحقیقات کو قطعی انجام تک پہنچائے لیکن تحقیقات صرف چارج شیٹ داخل کرنے تک محدود رہ گئی۔ واضح رہے کہ سنندا پشکر جنوری 2014 ء میں ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرہ میں مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT