Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / سنٹرل یونانی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے آج انتخابات

سنٹرل یونانی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے آج انتخابات

حیدرآباد۔ 27 نومبر (راست) ڈاکٹر فضل احمد نائب صدر اور ڈاکٹر اے اے خان جنرل سیکریٹری سنٹرل یونانی جوائنٹ ایکشن کمیٹی (سوجاک) حیدرآباد نے بتایا کہ تلنگانہ سے وابستہ تمام یونانی تنظیموں کی جانب سے یونانی کے مسائل کی یکسوئی اور ترقی کی نمائندگی کرنے کیلئے سنٹرل یونانی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر زین العابدین خان سیکریٹری نے بتایا کہ ڈاکٹر محمد نیاز احمد خان صدر کی صدارت میں اس سوجاک کے انتخابات جدید 28 نومبر بروز شام 4 بجے آیوش ڈپارٹمنٹ میڈون ہاسپٹل، چھٹویں منزل، چراغ علی لین میں منعقد ہوں گے۔ تمام یونانی تنظیموں سے وابستہ صدور اور معتمدین کو اطلاع دی جاتی ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT