Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سنڈیکیٹ بنک کا ملازم گرفتار کرنسی تبدیل کرنے کا شاخسانہ

سنڈیکیٹ بنک کا ملازم گرفتار کرنسی تبدیل کرنے کا شاخسانہ

حیدرآباد /17 نومبر ( سیاست نیوز ) سرور نگر پولیس نے پرانی کرنسی کو بدلنے کے الزام میں ایک بنک ملازم کو گرفتار کرلیا جس نے 6 لاکھ روپئے مالیتی ایک ہزار کی منسوخ کردہ کرنسی کو تبدیل کیا تھا ۔ بنک منیجر کی چوکسی کے بعد پولیس نے شکایت درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ سرور نگر انسپکٹر مسٹر لنگایا نے بتایا کہ 56 سالہ ملیش کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ جو سنڈیکیٹ بنک چیتنیہ پوری کالونی ایل بی نگر کا ملازم تھا ۔ اس پر الزام ہے کہ اس نے 6 لاکھ روپئے ایک فرد سے حاصل کئے جو ایک ہزار کی منسوخ کردہ کرنسی نوٹوں پر مشتمل تھے کو 2 ہزار کی نوٹوں میں تبدیل کیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT