Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سنکرانتی تہوار کا اختتام

سنکرانتی تہوار کا اختتام

حیدرآباد16جنوری(یواین آئی)تین روزہ سنکرانتی تہوار کا اختتام عمل میں آیا ۔ حیدرآباد سے آندھراپردیش کے اپنے آبائی مواضعات تہوار منانے جانے والوں کی حیدرآباد واپسی شروع ہوگئی ہے جس کے سبب وجئے واڑہ ۔ حیدرآباد ہائی وے پر بڑے پیمانہ پر ٹریفک جام ہوگئی ہے ۔ حیدرآباد واپسی کے دوران کئی ٹول پلازہ پر ٹریفک جام ہے ۔ چوٹ اپل کے قریب پتنگی ٹول پلازہ پر کئی کلو میٹر تک گاڑیاں ٹریفک میں پھنسی ہوئی ہے ۔ ٹریفک کو دیکھتے ہوئے ٹول گیٹس کے قریب اضافی کاونٹرس لگائے گئے ہیں۔ پولیس نے وہاں پہونچ کر حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی ۔ سنکرانتی تہوار کیلئے آندھرائی افراد نے تین دن تک اپنے آبائی مقامات پر قیام کیا ۔

TOPPOPULARRECENT