Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سنکرانتی تہوار کے بعد ریٹرن آؤٹ وارڈ سفر کیلئے اسپیشل ٹرینیں

سنکرانتی تہوار کے بعد ریٹرن آؤٹ وارڈ سفر کیلئے اسپیشل ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے سنکرانتی تہوار کے سیزن میں مسافرین کے ہجوم سے نمٹنے کے لیے مختلف مقامات کے درمیان متعارف خصوصی ٹرینوں کی منصوبہ بندی اور متعارف کیا گیا ۔ سنکرانتی تقاریب کے بعد ریل یوزرس ان کے ریٹرن / آؤٹ وارڈ سفر پر ٹریولنگ کے مطالبہ کے پیش نظر مندرجہ ذیل اسپیشل ٹرینیں دستیاب ہوں گی ۔ کاکناڈا ٹاون ۔ سکندرآباد اسپیشل ٹرین براہ وجئے واڑہ ایک سرویس 17 جنوری کو 16-45 بجے کاکناڈا سے روانہ ہو کر اگلے دن 5-50 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ وجئے واڑہ ۔ سکندرآباد اسپیشل ٹرین ایک سرویس 15 جنوری کو 23-00 بجے وجئے واڑہ سے روانہ ہو کر اگلے دن 5-40 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ سکندرآباد ۔ تروپتی اسپیشل ٹرین 2 خدمات 16 جنوری کو 18-30 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 7-00 بجے تروپتی پہنچے گی جب کہ واپسی میں تروپتی ۔ سکندرآباد اسپیشل ٹرین 17 جنوری کو 17-00 بجے تروپتی سے روانہ ہو کر اگلے دن 5-55 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔ سکندرآباد ۔ وجئے واڑہ اسپیشل ٹرین براہ گنٹور ایک سرویس 18 جنوری کو 6-30 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 13-30 بجے وجئے واڑہ پہنچے گی ۔ تروپتی ۔ کاکناڈا ٹاون اسپیشل ٹرین 15 جنوری کو 22-40 بجے تروپتی سے روانہ ہو کر اگلے دن 8-45 بجے تروپتی پہنچے گی ۔ سکندرآباد ۔ کاکناڈا ٹاون ۔ سکندرآباد اسپیشل ٹرینیں براہ وجئے واڑہ ، گنٹور دو خدمات 17 جنوری کو 19-15 بجے سکندرآباد سے روانہ ہو کر اگلے دن 5-15 بجے کاکناڈا پہنچے گی ۔ واپسی میں 16 جنوری کو 18-00 بجے کاکناڈا ٹاون سے روانہ ہو کر اگلے دن 4-30 بجے سکندرآباد پہنچے گی ۔
جی ایچ ایم سی پر قبضہ کے لیے ٹی آر ایس کا دن کا خواب
ٹی ڈبلیو جے ایف اور ایچ یو جے کی میٹ دی پریس سے ڈاکٹر لکشمن کا خطاب
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ڈاکٹر لکشمن بی جے پی فلور لیڈر نے آج ٹی آر ایس پر الزام عائد کیا کہ وہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کا دن کا خواب دیکھ رہی ہے ۔ حالانکہ پارٹی کو کوئی حمایت حاصل نہیں ہے ۔ ٹی ڈبلیو جے ایف اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے منعقدہ میٹ دی پریس پروگرام میں ڈاکٹر لکشمن نے الزام لگایا کہ ٹی آر ایس جی ایچ ایم سی حدود میں فہرست رائے دہندگان سے 6.3 لاکھ رائے دہندوں کے ناموں کو حذف کرنے میں شریک ہے ۔ انہوں نے کہا بی جے پی عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنائے گی اور اس کی حلیف ٹی ڈی پی کے ہمراہ شہر کو ترقی دے گی اور بنیادی ضرورتوں جیسے پانی ، صحت ، تعلیم اور تحفظ وغیرہ کو یقینی بنائے گی ۔ اس موقع پر یہ بھی الزام عائد کیا کہ کانگریس اور ٹی آر ایس بدعنوانی کی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT