Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سنکرانتی کے پیش نظر آر ٹی سی کی خصوصی بس خدمات

سنکرانتی کے پیش نظر آر ٹی سی کی خصوصی بس خدمات

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : مکر سنکرانتی کے پیش نظر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ( ٹی ایس آر ٹی سی) نے مسافرین کی روانگی کے لیے 3 ہزار خصوصی بسیس چلا رہا ہے ۔ یہ بات ٹی ایس آر ٹی سی سینئیر کسٹمر ریلیشن منیجر مسٹر پی مرلیدھر گوڑ نے بتائی اور کہا کہ یہ بس اہم اضلاع میں چلائی جارہی ہیں ۔ اسپیشل بس خدمات میں مسافروں سے پچاس فیصد زائد چارجس رکھے گئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سنکرانتی تہوار میں مسافرین کے بڑھتے ہوئے ہجوم کو پیش نظر رکھتے ہوئے 3 ہزار زائد بسیس چلانے کا فیصلہ کیا تاہم حسب معمول بس خدمات پر معمولی کرایہ ہے ۔ خصوصی بس کے ذریعہ تقریبا 200 کیلو میٹرس کا احاطہ کیا جارہا ہے ۔ یہ خدمات صرف یکطرفہ رکھی گئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT