Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کا تیقن

سنگارینی ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی یکسوئی کا تیقن

اپوزیشن کو اقتدار کی حوس ، محمد فاروق حسین کی انتخابی مہم ، ٹی جی بی کے ایس کو کامیاب بنانے کی اپیل
نرمل ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( جلیل ازہر کی خصوصی رپورٹ ) : سنگارینی کالریز کی انتخابی مہم عروج پر پہونچ گئی ۔ ایک ہفتہ سے ٹی آر ایس کے اہم قائدین ٹی آر ایس کی محاذی تنظیم ٹی جی بی کے ایس کی بھاری اکثریت سے کامیابی کو یقینی بنانے پر بڑے پیمانہ پر انتخابی مہم چلا رہی ہے ۔ محمد فاروق حسین ایم ایل سی جو ایک ہفتہ سے لگاتار مزدوروں کو حکومت کی کارکردگی سے واقف کرواتے ہوئے ٹی آر ایس کی محاذی مزدور تنظیم ٹی جی بی کے یس کو بھاری اکثریت سے کامیابی دلانے کے لیے منچریال ، بیلم پلی ، نندا مری کے دورہ پر ہیں ۔ آج محمد فاروق حسین نے نمائندہ سیاست جلیل ازہر سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دوران انتخابی مہم مزدوروں بالخصوص مسلم مزدوروں نے اس بات کی خواہش کی کہ رمضان المبارک میں مزدوروں کو نماز اور افطار کے موقع پر وقت دیا جائے اسی طرح کرسچن مزدوروں نے بھی کہا کہ کرسمس کے موقع پر چھٹیاں دی جائے ۔ مسٹر محمد فاروق حسین نے مزدور برادری اور دفتر ملازمین کی اس تجویز کو کے سی آر کے علم میں لاتے ہوئے ان کے مطالبات کو منظور کروانے کا تیقن دیا ۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کی تنقیدوں کو یہ کہتے ہوئے مسترد کردیا کہ اقتدار کی ہوس میں حکمراں جماعت کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو یہ بات ذہن نشین کرلینا چاہئے کہ عام زندگی میں کسی خاندان کی تقسیم ہوتی ہے تو کسی کو گھر کے ساتھ باولی یا کسی کو آنگن کے ساتھ گھر حصہ میں آتا ہے اور روزمرہ کی زندگی کو معمول پر آنے کے لیے وقت درکار ہوتا ہے ۔ جب کہ کے سی آر کی مدبرانہ صلاحیت نے علحدہ تلنگانہ کی تشکیل میں کامیابی حاصل کی اور ریاست کی تقسیم عمل میں آئی ۔ خاندانوں کی تقسیم اور ریاستوں کی تقسیم پر غور کیجئے کہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ نے کم عرصہ میں ریاست تلنگانہ کو ملک کی ریاستوں کی صفوں میں سب سے آگے لاکر کھڑا کردیا ۔ محمد فاروق حسین نے کہا کہ زندگی جب بہتر ہوتی ہے ۔ تو آپ خوش ہوتے ہیں لیکن زندگی تب بہتر ہوتی ہے جب آپ کی وجہ سے کوئی دوسرا خوش ہو ۔ آج چندر شیکھر راؤ کی مستحکم قیادت اور سیاسی صلاحیتوں کا ثمرہ ہے کہ تمام طبقات کے آنگن میں خوشیاں نظر آرہی ہیں ۔ ماضی کی سیاسی تاریخ کو اٹھا کر اس تین سالہ کارکردگی کا تقابل کریں چاہے شادی مبارک اسکیم ہو رمضان المبارک کا پیاکیج ہو موذنین کی تنخواہیں ہوں بلکہ تاریخ ساز کارنامہ اقامتی اسکولس کا جال بچھا دیا گیا ۔ محمد فاروق حسین نے واضح انداز میں کہا کہ ’آرزو غافلوں کے دلوں پر شیاطین کی سلطنت ہوتی ہے ‘ عوام اقتدار صرف کارکردگی کو دیکھ کر ہی سونپتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے بتایا کہ سنگارینی کالریز کے مزدوروں کو مکانات کی تعمیر کے ساتھ ساتھ انتخابی وعدوں میں ہمارے وزیر اعلی نے وراثتی ملازمتوں کے احیاء کو شامل کیا ہے ۔ وہ رات دن ریاست کی ترقی اور تمام طبقات کے مسائل کی یکسوئی کے لیے فکر مند رہتے ہیں ۔ اقتدار کی کم مدت میں تاریخ ساز ترقیاتی کاموں کے ذریعہ ریاست تلنگانہ سنہرے تلنگانہ کی سمت گامزن ہے اور ہم اس یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ٹی آر ایس کی محاذی مزدور تنظیم ٹی جی بی کے یس کو شاندار کامیابی ملے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT