Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز میں بھی تقررات

سنگارینی کالریز میں بھی تقررات


جونیئر اسسٹنٹس گریڈII- تقررات کیلئے 11اکٹوبر کو ٹسٹ
حیدرآباد۔ 20 ستمبر (سیاست نیوز) سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ میں جونیئر اسسٹنٹس گریڈII- کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لئے 11اکٹوبر کو تحریری ٹسٹ منعقد کیا جائیگا۔ مسٹر سی ملیا جنرل منیجر (رکروٹمنٹس) سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ نے یہ بات بتائی اور کہا کہ سنگارینی کالریز کمیٹی لمیٹیڈ میں جونیئر اسسٹنٹس گریڈ ۔ II کی ابتداء میں 234 مخلوعہ جائیدادوں کے لئے اعلامیہ جاری کیا گیا تھا ۔ اس اعلامیہ کی روشنی میں مذکورہ 234 جائیدادوں کے لئے ایک لاکھ سے زائد درخواستیں وصول ہوئیں ۔انہوں نے بتایا کہ جونیئر اسسٹنٹ گریڈII- زمرہ کی جائیدادوں کے لئے تعلیمی قابلیت ڈگری کامیاب اور کمپیوٹر پر عبور رکھنے کو ضروری قرار دیاگیا ہے ۔ اس دوران بتایا کہ مذکورہ 234  جائیدادوں  میں اضافہ کر کے مزید مخلوعہ جائیدادوں کو بڑھا کر 471 کر دیا گیا ۔ لیکن ان اضافہ شدہ مخلوعہ جائیدادوں  کے تعلق سے علحدہ اعلامیہ جاری نہیں کیاگیا ۔ لیکن بہت جلد نشاندہی کئے گئے مزید مخلوعہ جائیدادوں سے متعلق سرکاری طور پر اعلان کیا جائیگا۔ سنگارینی کالریز کمیٹی لمیٹیڈ کے ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ جائیدادوں پر تقررات عمل میں لانے کے لئے 11 اکٹوبر کو منعقد کئے جانے والے تحریری ٹسٹ کے لئے اضلاع کریم نگر ‘ ورنگل ‘ عادل آباد ‘ کھمم ‘ منچریال اور حیدرآباد میں امتحانی مراکز بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ مزید بتایاگیا کہ منعقد کئے جانے والے تحریری ٹسٹ کے تعلق سے نصاب کو قبل ازیں ہی سنگارینی کالریز کمیٹی لمیٹیڈ کے ویب سائیٹ پر رکھدیا گیا ۔ اور اب تحریری امتحان (ٹسٹ) کے لئے اہل امیدواروں کے لئے ہال ٹکٹس سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کے ویب سائیٹ کے ذریعہ ہی جاری کئے جائیں گے یا امیدوار ویب سائیٹ سے حاصل کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT