Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سنگارینی کالریز کے ملازمین فوجیوں کے مماثل ہیں:کویتا

سنگارینی کالریز کے ملازمین فوجیوں کے مماثل ہیں:کویتا

حیدرآباد 8نومبر (یواین آئی )ٹی آر ایس کی رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے کہا ہے کہ ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لئے ہمیشہ سنگارینی کالریز کوئلہ کی کانوں کے ورکرس وزیر اعلی چندرشیکھر راو کا ساتھ دیں ۔ سنگارینی کالریز کے ورکرس کے لئے وراثتی ملازمتوں(باپ کے سبکدوش ہونے کے بعد اپنے بیٹے کو وہی ملازمت دلوانے ) کے اعلان کے بعد پہلی بار کتہ گڑم کا دورہ کرنے والی کویتا نے سنگارینی ملازمین کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ بعد ازاں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سنگارینی کالریز کے ملازمین فوجیوں کے مماثل ہیں ۔ کویتا جو تلنگانہ کے وزیراعلی کے چندرشیکھر راو کی دختر بھی ہیں نے کہا کہ وراثتی ملازمتوں کا عمل ہمیشہ جاری رہے گا ۔ اس معاملہ میں وزیر اعلی نے ایک تاریخی فیصلہ کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ سنگارینی کالریز کوئلہ کی کانوں میں فی الحال57 ہزار سے زیادہ ملازمین خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کے مسائل کے بارے میں وزیر اعلی بخوبی واقف ہیں ۔ وہ ہمیشہ ان کی بہبود کیلئے کام کریں گے ۔ ہر سنگارینی ملازم کی آنکھوں میں خوشی دیکھنا ہی وزیر اعلی کا مقصد ہے اور سنگارینی کی ترقی کیلئے بھی وزیر اعلی کا تعاون ہمیشہ رہے گا ۔ اس موقع پر وزیر ٹی ناگیشور راؤ اور دیگر ارکان مقننہ اورلیڈران موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT