Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میںہفتہ کو عازمین حج کیلئے تربیتی اور ٹیکہ اندازی کیمپ

سنگاریڈی میںہفتہ کو عازمین حج کیلئے تربیتی اور ٹیکہ اندازی کیمپ

سنگاریڈی۔ 13 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر انتظامی کمیٹی مسجد نعمانیہ سنگاریڈی محمد عبدالمجید کی اطلاع کے بموجب النعمان اسلامک ایجو کیشنل سو سائٹی سنگاریڈی اور ریاستی حج کمیٹی کے زیر اہتمام 15 جولائی بروز ہفتہ صبح 10 بجے تا شام 4 بجے تک مسجد نعمانیہ گنج میدان سنگاریڈی میں ایک ’’عازمین حج تر بیتی و ٹیکہ اندازی کیمپ‘‘ زیر صدارت مولانا محمد سلیمان صوفی سرپرست اعلی النعمان اسلامک ایجو کیشنل سو سائٹی سنگاریڈی منعقد ہوگا۔جس میں مفتی محمد عبدالصبور قا سمی ظہیرآباد اور مفتی محمد فیاض الدین قاسمی ناظم مدرسہ احس العلوم کندی و دیگر مقامی علمائے کرام کے تربیتی خطابات ہو نگے۔انہوں نے سنگاریڈی ‘سداسیو پیٹ ‘ من پلی‘ کونڈہ پور‘ کندی‘ پٹن چیرو ‘ رامچندرا پوراور جو گی پیٹ کے علاوہ اطراف و اکناف کے مواضعات کے عازمین حج اس تربیتی حج اور ٹیکہ اندازی کیمپ میں بپاندی وقت شرکت کی درخواست کی۔ عازمین حج کیلئے طعام کا نظم کیا گیا ہے ۔ خاتون عازمین حج کیلئے پردے کا معقول انتظام رہیگا۔مزید تفصیلات کیلئے سیل فون 9052382906 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT