Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں آئیٹا کا کل اجلاس

سنگاریڈی میں آئیٹا کا کل اجلاس

ظہیرآباد /7 اکٹوبر ( راست ) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع میدک کے میڈیا سکریٹری جناب سید اظہرالدین نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ ضلع میدک آئیٹا کا ایک خصوصی مشاورتی اجلاس بضمن مجوزہ تعلیم معیار اور اقتدار کے ساتھ جو ہندوستان کی سطح پر مہم منائی جائے گی ۔ضلعی اجلاس بتاریخ 10 اکٹوبر بروز ہفتہ بوقت 11 بجے بمقام ضلعی آئیٹا آفس اسلامک سنٹر جلال باغ سنگاریڈی زیر صدارت صدر آئیٹا ضلع میدک جناب محمد عبدالکریم منعقد ہوگا ۔ جنرل سکریٹری آئیٹا ضلع میدک جناب محمد ایاز الدین نے تمام ذمہ داران ضلع آئیٹا سے خواہش کی ہے کہ وہ اجلاس میں لازمی طور پر شرکت کریں تاکہ مجوزہ مسلم کو منانے میں تجاویز و مشورہ جات سے لائحہ عمل تیار کیا جاسکے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے بھی کوشش کی جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT