Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں ’’امن و انسانیت‘‘ کے عنوان پر کل ہند مشاعرہ

سنگاریڈی میں ’’امن و انسانیت‘‘ کے عنوان پر کل ہند مشاعرہ

سنگاریڈی ۔ 18 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محمد مختار حسین مختار صدر ادارہ ادب اسلامی سنگاریڈی کی اطلاع کے بموجب 25 اگسٹ 2016 بروزجمعرات 9 بجے شب بمقام اسلامک سنٹر ( نزد پریسیڈنٹ فنکشن ہا ل ) سنگاریڈی میں بعنوان ’’ امن و انسانیت ‘‘ کل ہندمشاعرہ زیر صدارت جناب سید ریاض تنہا صدر ادارہ ادب اسلامی ریاست تلنگانہ و اُڈیشہ منعقد ہو گا جبکہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب شمس جالنوی (جالنہ مہاراشٹرا) شرکت کریں گے جس میںملک کے مشہور شعراء انس نبیل ( اکولہ ۔ مہا راشٹرا ) ‘ طاہرگلشن آبادی ( حیدرآباد ) ‘ ظفر فاروقی ( حیدرآباد) ‘ لطیف آرزو (کوہیر) ‘ ڈاکٹر نوید عبد الجلیل ( ظہیرآباد) ‘ فیاض علی سکندر ( سداسیو پیٹ )‘ شیخ محبوب نقیب (سدا سیو پیٹ ) ‘ فاروق ساحل ( تا نڈور) ‘ قیوم یاور ( تانڈور)کے علاوہ میزبان شعراء بھی اپنا کلام پیش کر ینگے۔اس ضمن میں مقامی ذمہ دران قمرالدین بخاری ‘ عبد القدیر ‘ ضیاء الدین محمدی ‘ شیخ عارف الدین شجاع ‘ سید طاہر علی ‘ محمد عبد الوحید حیدری ‘ رزاق سلیم نے اہلیان سنگاریڈی اور محبان اردو معہ دوست و احباب سے شرکت کی خواہش کی ۔
راکھی تہوار میں گنگا جمنی تہذیب کا مظاہرہ
نارائن پیٹ۔ 18 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ میں راکھی تہوار روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا جہاں بہنوں نے اس موقع پر اپنے حقیقی و منہ بولے بھائیوں کو راکھی باندھی، وہیں ہندو بہنوں نے بھی مسلم بھائیوں کو راکھی باندھ کر روایتی گنگا جمنی تہذیب کا مظاہرہ کیا اور ہندو۔ مسلم بھائی چارہ کا ثبوت پیش کیا۔ صدرنشین بلدیہ شریمتی انسویا چندر کانت نے آج دفتر مجلس بلدیہ پہنچ کر کمشنر بلدیہ جناب سید عابد اور رکن بلدیہ جناب محمد امیرالدین ایڈوکیٹ کو راکھی باندھی۔ اس طرح راکھی تہوار نارائن پیٹ میں خوشگوار اور جوش و خروش اور بھائی چارہ کے ماحول میں منایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT