Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں اُردو گھر کی تعمیر میں رکاوٹ پر مسلمانوں کی برہمی

سنگاریڈی میں اُردو گھر کی تعمیر میں رکاوٹ پر مسلمانوں کی برہمی

اندرون دو یوم مسئلہ کی یکسوئی کرنے مقامی رکن اسمبلی چنتاپربھاکر کا تیقن

سنگاریڈی 11 ؍جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنگاریڈی ٹائون کے وارڈ نمبر 23 میں رکن اسمبلی سنگاریڈی کے فنڈ سے 10 لاکھ روپئے کی لاگت سے زیر تعمیر اردو گھر میں رکاوٹ کے سبب مقامی مسلمانوں میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشہ ماہ رکن اسمبلی چنتا پر بھا کر کے ہاتھوں مذکورہ اردو گھر کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا اور تعمیری کاموں کا آغاز بھی ہو چکا تھا لیکن چند بی جے پی قائدین کی شکایت پر سنگاریڈی بلدیہ کمشنر مسٹر کمارا سوامی فوری پہنچ کر تعمیر اتی کام روک کر تعمیراتی سامان ضبط کرلیا ۔جس سے مقامی مسلمانوں اور سیاسی حلقوں میں بے چینی پیدا ہو گئی ۔ بعد ازاں چیرمین بلدیہ سنگاریڈی بی وجئے لکشمی نے مداخلت کر تے ہوئے وارڈ نمبر 23 میں زیر تعمیر اردو گھر کو ریڈنگ روم ( لائبریری ) روم میں تبدیل کرنے کا پریس کانفرنس کے ذریعہ اعلان کیا اور کہا کہ اس ریڈنگ روم کو سماج کے تمام طبقات کے استعمال کیلئے مختص کیا جا رہا ہے اور اس ریڈنگ روم کی تعمیر میں تمام سیاسی قائدین سے تعاون کی خواہش کی تھی جس کے بعد تعمیری کام کا دوبارہ آغاز کیا گیا تھالیکن 10 جولائی کودوبارہ محکمہ پنچا یت راج کے عہدیداروں کی جانب سے تعمیراتی کام کو روک دیا گیا ۔جس کے بعد مقامی مسلمانوں میں شدید مایوسی اور برہمی کی لہر پیدا ہو گئی ۔بلا لحاظ سیاسی پارٹیوں کے مسلم قائدین و مذہبی اور ملی تنظیموں سے وابستہ ذمہ داروں نے مقامی رکن اسمبلی چنتا پر بھا کر سے آج آئی بی گیسٹ سنگاریڈی میں ملاقات کر تے ہوئے سنگاریڈی کے وارڈ نمبر 23 میں زیر تعمیر اردو گھر کی تعمیراتی کاموں میں وقفہ سے وقفہ سے رکاوٹ پر سخت احتجاج کیا اور اس میں حائل رکاوٹوں کو دور کر تے ہوئے فوری اردو گھر کی تعمیر کو مکمل کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جس پر رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھا کر نے تمام نمائندگیوں کی بغور سماعت کے بعد اپنے مثبت رد عمل کا اظہار کیا اور اندرون دو یوم مسئلہ کی یکسوئی کا سنگاریڈی کے مسلم سیاسی ‘ مذہبی و ملی قائدین کو تیقن دیا ۔ا س موقع پرچیرمین بلدیہ سنگاریڈی بی ۔ وجئے لکشمی ‘ ایم اے ۔ حکیم ایڈ وکیٹ ‘ ایم اے سبحان ‘ ایم اے سمیع سابق رکن بلدیہ ‘ شیخ امجد ‘ نصیب الدین ‘ مجلسی ارکان بلدیہ شیخ عارف ‘ محمد یعقوب علی ‘ محمد اعجاز ‘ ناظم الدین اجو‘ محمد فاضل عرفان ‘ محمد فیاض ‘ محمد خواجہ کے علاوہ حبیب رسول ‘ غلام صمدانی ‘محمد ناہید‘ ڈاکٹر محمد غوث ‘ غلام عرفان احمدکے علاوہ دیگر مسلم قائدین کی کثیر تعداد موجو دتھی۔

TOPPOPULARRECENT