Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں ترقیاتی کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت

سنگاریڈی میں ترقیاتی کاموں کو جنگی خطوط پر مکمل کرنے عہدیداروں کو ہدایت

سنگاریڈی 11 ؍ جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن پارلیمنٹ میدک کے ۔ پر بھاکر و رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پر بھا کر ریڈی نے آج سنگاریڈی ٹائون میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں جن میں قابل ذکر سنگاریڈی ٹائون میں زیر تعمیر ایم اے کیمپ آفس اور حیدرآباد میٹرو ڈیولپمنٹ اتھا ریٹی ( ایچ ایم ڈی اے ) کے تحت 14.25 کروڑ روپئے لاگتی ‘ پوتری پلی چوراہا تا محبو ب ساگر تا لا ب سنگاریڈی تک4 لائن سڑک کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کر تے ہوئے اس کا تفصیلی جائزہ لیا اور محکمہ آر اینڈ بی و محکمہ پنچایت راج کے عہدید اروں کو ہدایت دی کہ جنگی خطوط پر تعمیراتی کاموں کو مکمل کریں اور تعمیراتی کاموں میں معیار ( کوالٹی) کو برقرار رکھیں اس موقع پر محکمہ آر اینڈ بی ضلع سنگاریڈی کے ایگزیکٹیو انجینیروینکٹیشو ر لو ‘ ڈپٹی ایگزیکٹیو انجینر شراون کمار کو دسہرہ تہوار تک سنگاریڈی میں زیر تعمیر ایم ایل کیمپ آفس کو مکمل کر تے ہوئے حوالے کر نے کی ہدایت دی۔اس موقع پرچیرمین بلدیہ بی وجئے لکشمی ‘ کونڈل ریڈی چیرمین زرعی مارکٹ کمیٹی ‘ ایم اے سبحان وائس چیرمین مارکٹ کمیٹی ‘ وینکٹیشو ر لو ‘ لکشمی ‘ مسعو د بن عبداللہ بصراوی ‘ عمر بن یوسف ( مجیب) ‘ ایم اے سمیع سابق رکن بلدیہ کے علاوہ ٹی آر ایس قائدین اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT