Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں عازمین حج کی رہنمائی

سنگاریڈی میں عازمین حج کی رہنمائی

سنگاریڈی 15 ؍جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سکریٹری شعبہ نشر واشاعت جماعت اسلامی سنگاریڈی جناب محمد اطہر محی الدین شاہد کی اطلاع کے بموجب ہر سال کی طرح امسال بھی اسلامک سو شیل سرویس سوسائٹی سنگاریڈی کے زیر اہتمام سال 2016 میں حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جانے والے ضلع میدک کے عازمین حج کیلئے تمام تر رہنمائی و مکمل تفصیلات کے سا تھ درخواست کی خانہ پری‘ آئن لائن درخواست داخل کرنے ‘ بنک میں رقم جمع کرنے ‘ پا سپورٹ بنانے ‘ حجاج اکرام کیلئے تربیتی کلاسیس ‘ سفر حج میں زادراہ کی منصوبہ بندی کیلئے سوسائٹی کی جانب سے مفت خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ضلعی عا زمین حج کیلئے پا سپورٹ کی معیاد کم از کم جنوری 2017 تک ہو نی چا ہیے۔ دو عد د (3.5X3.5) فوٹو ز سفید بیاک گرائونڈ ہو نا لازمی ہے ۔بلڈ گروپ کا صداقت نامہ ‘ بنک چک کی زیراکس ‘ بنک پے سلیپ ‘ شناختی کارڈ اور رہائشی صداقت نامہ کے ساتھ اوقات مقررہ دوپہر 1 بجے تا شام 4 بجے تک اسلامک سنٹر جلال باغ ‘ سنگاریڈی پر یا سیل فون نمبر 9849093687 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT