Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنگاریڈی میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کاجشن

سنگاریڈی میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کاجشن

سنگاریڈی 7؍فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گریٹر حیدرآباد بلدیہ میںحکمران جماعت ٹی آر ایس پارٹی کی بے مثال و شاندار کامیابی پر سنگاریڈی میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین کی جانب سے جشن منایا گیا ۔سینئرٹی آر ایس اقلیتی قائدین مسٹر خواجہ خان ،شیخ عبدالرشید کی قیادت میں نیو بس اسٹانڈ کے روبرو جے تلنگانہ اور کے سی آرزندہ باد کے نعروں کی گونج میں زبردست آتش بازی کی گئی۔ اور مٹھایاں تقسیم کی گئی اور آپس میں ایک دوسرے کو مبارک باد دیتے ہوئے دیکھے گئے۔خوشی و مسرت سے سرشار ٹی آر ایس قائدین نے نو منتخبہ کارپورٹر کو مبارکباد ی۔ اس موقع پر خواجہ خان اور رشید نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے گریٹر حیدرآباد میں ٹی آ ر ایس کی شاندار کامیابی کا سہراوزیر اعلی کے سی آر اوروزیر آئی۔ٹی کے ٹی آر سر جاتا ہے جن کی دور اندیش ہندو مسلم قومی یکجہتی کی پالیسی کے باعث شہر حیدرآباد میں ٹی آر ایس کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے جس کا کسی کو یقین نہیں تھاان قائدین نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے سی آر کی کامیاب قیادت میں بہت جلد ریاست تلنگانہ سنہرے تلنگانہ میں تبدیل ہوجائے گا اس موقع پر  ایم۔ اے مجیب صدر ٹی آر ایس  میناریٹی سیل سنگاریڈی ‘ سبحان سیٹھ رکن بلدیہ ‘  پرادیپ ‘  ونکٹیشم ‘ عثمان‘ ڈاکٹر سری ہری ‘ سری نیواس ریڈی کے علاوہ پارٹی کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

TOPPOPULARRECENT