Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنگاپور سوپر سیریز :سریکانت ، جئے رام ، پرانوئے کو شکست

سنگاپور سوپر سیریز :سریکانت ، جئے رام ، پرانوئے کو شکست

سنگاپور ۔ 13 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کی مکسڈ ڈبلز جوڑی پرانو جیری چوپڑہ اور سکی ریڈی دوسرے راؤنڈ میں پہونچ گئے لیکن مینس سنگلز شٹلر کیلئے آج یہاں سنگاپور سوپر سیریز میں معاملہ ختم ہوگیا ۔ گزشتہ ہفتہ کے سینئر نیشنل چمپیئن شپ میں رنرس اپ رہنے والے پرانو اور سکی کو انڈونیشیائی حریفوں عرفان فضیح اﷲ اور وینی انگرینی کے مقابل 21-15، 21-17 سے کامیابی ملی ۔ تاہم سنگلز میں کے سریکانت ، ایچ ایس پرانوئے اور اجئے جئے رام تینوں اوپننگ راؤنڈ میں ناکام ہوگئے ، جس سے ریوو اولمپکس کیلئے کوالیفائی ہونے کے امکانات متاثر ہوں گے ۔
آئی پی ایل ویب سائیٹ پر
علاقائی زبان میں بھی مواد متعارف
نئی دہلی ۔ 13 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی سی سی آئی اپنی ویب سائیٹ پر علاقائی زبانوں میں ویڈیو مواد متعارف کرارہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ ناظرین تک رسائی حاصل کرتے ہوئے انڈین پریمیر لیگ 2016 ء کے نویں ایڈیشن کو مزید پرکشش بنایا جاسکے ۔ یہ خصوصی پروگراموں کی میزبانی ہندی ، مراٹھی ، پنجابی اور ٹامل زبانوں میں مشہور کرکٹ ماہرین کا پیانل کرے گا جس میں رمیز راجہ ، انجم چوپڑہ، سنجے منجریکر اور لکشمن شیوارام کرشنن شامل ہیں۔ یہ ویڈیوز لیگ کی آفیشل ویب سائیٹ www.IPLT20.com پر دستیاب رہیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT