Saturday , March 25 2017
Home / دنیا / سنگاپور میں دو پاکستانیوں کو سزائے موت

سنگاپور میں دو پاکستانیوں کو سزائے موت

سنگاپور ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور میں دو پاکستانی شہریوں کو اپنے ہی ایک ہم وطن کو قتل کرنے کی پاداش میں عدالت نے سزائے موت سنائی ہے۔ جوا کھیلتے وقت پیدا ہوا تنازعہ تشدد میں بدل گیا اور دونوں ملزمین 45 سالہ رشید محمد (جو سڑک پر ٹشو پیپر فروخت کرتا تھا) اور 28 سالہ رضوان رمضان نے اپنے لاجنگ ہاؤس اپنے ہی ہم وطن محمد نور کو جوا کھیلنے کے دوران پیدا ہوئے تنازعہ میں ہلاک کردیا تھا اور آری کے ذریعہ اس کی نعش کے ٹکڑے کردیئے تھے۔ بعدازاں پولیس کو مقتول کا دھڑ اور جسم کے دیگر اعضاء دو علحدہ علحدہ بیاگس میں ملے تھے۔ سنگاپور میں سزائے موت پھانسی کے ذریعہ دی جاتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT