Tuesday , September 26 2017
Home / دنیا / سنگاپور میں ہندوستانی امام کا اظہارپشیمانی اور معذرت خواہی

سنگاپور میں ہندوستانی امام کا اظہارپشیمانی اور معذرت خواہی

سنگاپور۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے وزیرقانون نے کہا کہ سنگاپور میں ہندوستانی امام، جنہیںنماز جمعہ سے قبل خطاب کے دوران یہودیوں اور عیسائیوں کے خلاف ریمارکس کرنے کی پاداش میں ملک بدر کرتے ہوئے جرمانہ عائد کیا گیا تھا ۔ اپنے بیان پر پشیمانی کاا ظہار کیا اور معذرت خواہی کی ہے۔ کے شانومگم جو سنگاپور کے وزیرداخلہ بھی ہیں، سے امام ایم محمد عبدالجمیل نے سنگاپور فیڈریشن آف انڈین مسلمس اور جامع مسجد سنگاپور کے ارکان کے ہمراہ ملاقات کی۔ وزیرقانون نے کہا کہ امام نے اپنے ریمارکس پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور دیگر عقائد کے قائدین سے معذرت خواہی بھی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT