Saturday , October 21 2017
Home / دنیا / سنگاپور کی دوشوٹنگ کلبس سے 70سے زیادہ بندوقیں ضبط

سنگاپور کی دوشوٹنگ کلبس سے 70سے زیادہ بندوقیں ضبط

سنگاپور۔7فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کی پولیس نے دو سنگاپور شوٹنگ کلبس سے 70سے زیادہ بندوقیں ضبط کرلیں جبکہ لائسنس کے اجراء میں سنگین بے قاعدگیوں کا پتہ چلا ۔ سنگاپور رائفل اسوسی ایشن اور سنگاپور گن کلب سے دو علی الترتیب 1862 اور 1950 میں قائم کی گئی تھی70سے زیادہ بندوقیں ضبط کی گئیں۔ ان دونوں کلبس کو پولیس نے مہربند کردیا جس کی وجہ سے سنگاپور اور جاپان کے درمیان ایک دوستانہ شوٹنگ مقابلہ جو 14فبروری کو مقرر تھا منسوخ کردیا گیا ۔قومی اسپورٹس ادارہ نے کلبس کو بند کردینے کی درخواست کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT