Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / سنگاپور کے زنخہ کی سزائے قید جرمانے میں تبدیل

سنگاپور کے زنخہ کی سزائے قید جرمانے میں تبدیل

دوبئی ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کی ایک خاتون نما زنخہ اور اس کے ایک دوست کو جنہیں امارات میں خواتین جیسا لباس زیب تن کرنے پر ایک سال کی سزائے قید کا سامنا ہے لیکن آج ان کی سزاء کو جرمانے میں تبدیل کردیا گیا اور بعدازاں ان دونوں کو ان کے متعلقہ ممالک روانہ کردیا جائے گا۔ ان دونوں ملزمان کے بارے میں عدالت کے فیصلہ کو لیکر جن عہدیداروں نے بات چیت کی تھی، انہوں نے اسوسی ایٹیڈ پریس کو یہ بات بتائی جبکہ ابوظہبی کے اخبار دی نیشنل نے بھی ایک نامعلوم اماراتی ذریعہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں پر فی کس 10,000 درہم کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے اور ملک بدر بھی کیا جائے گا۔ یاد رہیکہ نور قسطنیا فطریہ ابراہیم جو ایک زنخہ ہے لیکن خواتین کے حلیہ میں رہنا پسند کرتی ہے اور اس نے اپنی جنس کی تبدیلی کا آپریشن بھی نہیں کروایا ہے، اپنے دوست فری لانس فوٹو گرافر محمد فضلی بن عبدالرحمن کو ابوظہبی کے یاس مال سے 9 اگست کو گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT