Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / سنگاپور کے شہریوں کو چینائی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

سنگاپور کے شہریوں کو چینائی کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

سنگاپور ۔ 4 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چینائی جانے والی 16 فلائیٹس اور وہاں سے آنے والی 18 فلائیٹس کو سنگاپور کے چانگی ایرپورٹ سے منسوخ کردیا گیا ہے کیونکہ اس وقت ہندوستان کی ریاست تاملناڈو کے دارالخلافہ چینائی میں زبردست سیلاب کی صورتحال ہے جو گذشتہ کئی روز سے جاری بارش کی وجہ سے پیدا ہوئی ہے جس نے عام زندگی کو درہم برہم کردیا۔ ایرپورٹ ویب سائیٹ پر یہ بات بتائی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بھی چینائی سے آنے اور جانے والی 14 فلائیٹس کی منسوخی کی توثیق کی گئی ہے۔ دوسری طرف سنگاپور کی وزارت امورخارجہ کی جانب سے سنگاپور شہریوں کیلئے ایک انتباہی نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں انہیں ہدایت کی گئی ہیکہ اگر چینائی کا سفر کرنا بہت ضروری ہے تو روانگی اختیار کیجئے ورنہ چینائی کا سفر نہ کریں تو بہتر ہوگا۔ اسٹریٹ ٹائمز کے مطابق تمام سنگاپورین شہری جو اس وقت چینائی میں ہیں، انہیں اپنے اپنے ہوٹلس، ہوسٹلس یا رہائش گاہوں پر ہی رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہیکہ وہ اپنی حفاظت خود کریں۔

TOPPOPULARRECENT