Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / سنگاپور کے وزیرخارجہ کا دورہ ہندوستان

سنگاپور کے وزیرخارجہ کا دورہ ہندوستان

سنگاپور ۔ 12 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے وزیر برائے امورخارجہ ویوین بالا کرشنن اپنے دورہ دہلی کے دوران اپنے ہندوستانی ہم منصب سشماسوراج سے دورخی تعلقات کے موضوع پر تبادلہ خیال کریں گے۔ یاد رہے کہ انڈیا ۔ سنگاپور جوائنٹ منسٹریل کمیٹی (JMC) برائے دورخی تعاون کے چوتھے اجلاس میں نائب صدرنشین کی حیثیت سے شرکت کریں گے جہاں ان کے ساتھ سشماسوراج بھی موجود  ہوں گی۔ سنگاپور کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔ سشماسوراج اپنے سنگاپور ہم منصب کو چائے پر بھی مدعو کریں گی۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ انڈیا ۔ سنگاپور جے ایم سی کا قیام 2008ء میں عمل میں آیا تھا جس کے تحت وزارتی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا جاتا ہے اور اسے مزید مستحکم کرنے کیلئے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی ضرورت کو تلاش کیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT