Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / سنگاپور کے ہندوستانی نژاد سابق صدر ناتھن کو ایوارڈ

سنگاپور کے ہندوستانی نژاد سابق صدر ناتھن کو ایوارڈ

سنگاپور ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی نژاد سابق صدر سنگاپور ایس آر ناتھن کو انتہائی اہمیت کے حامل ساؤتھ ایشین ڈیاسپورا ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو دراصل ہندوستان سے قریبی اور دوستانہ تعلقات استوار کرنے ان کی کوششوں کے اعتراف کے طور پر عطا کیا گیا ہے۔ ناتھن جنہوں نے سنگاپور پر 12 سال تک حکومت کی اور 2011ء میں اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوئے۔ انہیں انسٹیٹیوٹ آف ساؤتھ ایشین اسٹڈیز (ISAS) کے تیسرے ساؤتھ ایشین ائسپورہ کنونشن میں مذکورہ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ علاوہ ازیں موصوف پرواسی بھارتیہ سمان جیسے اعلیٰ ترین ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں جو ہندوستانی حکومت کی جانب سے بیرون ملک ہندوستانی شہریوں کی غیرمعمولی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT