Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / سنگاپور ۔ ممبئی عظیم یوم آزادی سفر کا آغاز

سنگاپور ۔ ممبئی عظیم یوم آزادی سفر کا آغاز

سنگاپور ۔ 15 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حب الوطنی کی ایک انوکھی مثال پیش کرتے ہوئے پانچ ہندوستانی موٹر سیکل سوار پرجوش نوجوانوں نے آج سنگاپور سے ممبئی تک عظیم یوم آزادی سفر کا آغاز کردیا جس کا مقصد آزادی کو ایک نئے معنی تمدن اور دوستی میں تبدیل کرنا ہے۔ وہ اپنے پانچ ہزار کیلومیٹر طویل سفر میں پانچ ممالک سے گذریں گے۔ سفر کا اختتام ممبئی میں ہوگا۔ سفر کرنے والوں میںوکرم مہتا ، فلوگونی جسانی، رام ایتکاٹ ، نکھل کشیف اور بھانو پرتاپ سنگھ مختلف شعبوں کے ماہرین ہے لیکن اس پرجوش سفر کیلئے متحد ہوگئے ہیں۔ ہندوستان کے ہائی کمشنر برائے سنگاپور وجئے ٹھاکر سنگھ نے ان کے سفر پر نیک خواہشات پیش کیں۔ وہ تھائی لینڈ، میانمار، ملیشیااور سنگاپور سے گذرتے ہوئے آخرکار ہندوستان پہنچیں گے۔

TOPPOPULARRECENT