Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنگاکارا کو سفارتی عہدے کی پیشکش

سنگاکارا کو سفارتی عہدے کی پیشکش

کولمبو۔25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)سری لنکائی سابق کھلاڑی کمار سنگاکارا کو اپنی سبکدوشی کے اگلے ہی  دن برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی گئی ہے۔ سنگاکارا کو گزشتہ روز ہزاروں سری لنکائی شائقین اور وی آئی پیز نے سری لنکا اور ہندوستان کی ٹیموں کے  درمیان کولمبو میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ کے آخری دن عالمی کرکٹ سے رخصت کیا۔ سری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اس کی اختتامی تقریب کے دوران کمارا سنگاکارا سری لنکا کیلئے باعث فخر قرار دیا۔ اس موقع پر 37 سالہ عظیم کھلاڑی  اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور اپنے 15 سالہ کیریئر کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر والدین کا شکریہ ادا کیا۔ سنگاکارا ٹسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 134 ٹسٹ میچوں میں 57.40 کی اوسط سے 12,400  رنز بنائے جس میں ایک ٹرپل سنچری کے علاوہ 38 سنچریاں شامل ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT