Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / سنگم میں بی جے پی لیڈروں کی ڈبکی

سنگم میں بی جے پی لیڈروں کی ڈبکی

الہ آباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اب جب کہ اترپردیش میں اقتدار پر قبضہ کے لیے ’ مشن 2017 ‘ کی حکمت عملی طئے کرنے کے لیے بی جے پی کے سرکردہ قائدین شہر الہ آباد آئے ہوئے ہیں ۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیشتر قائدین نے آج یہاں سنگم میں مقدس ڈبکی لگائی ہے جہاں پر 3 دریائیں گنگا ، یمنا اور سرسوتی یکجا ہوتی ہیں ۔ مرکزی وزیر قانون سدانند گوڑ ، چیف منسٹر ہریانہ منوہر لال کھتر اور پارٹی ترجمان سمسٹ پاترا کو آج ڈبکی لگاتے دیکھا گیا جب کہ چیف منسٹر گجرات آنندی بین پٹیل نے کل ہی ڈبکی لگائی تھی ۔ تاہم سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ ارجن منڈا اور سابق ڈپٹی چیف منسٹر بہار سشیل مودی کو اس وقت پریشان کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب نہرو ۔ گاندھی خاندان کے آبائی مکان آنند بھون دیکھنے کے لیے پہنچنے پر ان کے خلاف کانگریس کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT