Thursday , April 27 2017
Home / Top Stories / سنگھ پریوار پر گمراہ کن مہم چلانے کا الزام

سنگھ پریوار پر گمراہ کن مہم چلانے کا الزام

کلکتہ:ڈھولہ گڑہ فسادات کے مسئلہ پر حکمران ترنمول کانگریس کے خلاف اپوزیشن کی تنقیدوں کے پیش نظر ٹی ایم سی نے آج یہ الزام عائد کیاکہ مقامی واقعات کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لئے بی جے پی ۔

آر ایس ایس سوشیل میڈیا پر گمراہ کن مہم چلارہی ہے۔ٹی ایم سی کے قومی ترجمان ڈیرک وابرین نے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ مقامی مسئلہ کو فرقہ وارانہ رنگ دینے کے لئے سنگھ پریوار کو مہارت حاصل ہے اورسوشیل میڈیا پر اپنی عادت کے مطابق اس طرح کے حربے استعمال کئے جارہے ہیں

جبکہ حکومت نے فسادات میں ملوث فرقہ پرست طاقتوں کو شکست فاش دے دیاتھا س کے باوجود ان کی عقل ٹھکانے پر نہیں آئی اورسوشیل میڈیاپر جعلی تصاویر‘ بے بنیاد افواہیں‘ بیمار ذہنیت اور لاکھوں روپئے کا استعمال کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگرچیکہ بی جے پی او رآر ایس ایس ڈیجٹل انڈیا کی بات کرتے ہیں لیکن عملاً تفرقہ پسند انڈیا کو فروغ دے رہے ہیں

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT