Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / سنگین قحط سے سرکاری ہاسپٹل متاثر

سنگین قحط سے سرکاری ہاسپٹل متاثر

عثمان آباد۔/11مئی( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا کے مراہٹواڑہ علاقہ میں قحط کی سنگین صورتحال کا اندازہ اس حقیقت سے کیا جاسکتا ہے کہ ایک سرکاری ہاسپٹل میں محض پانی کی قلت کے باعث نئے مریضوں کو شریک نہیں کیا جارہا ہے۔ ہاسپٹل کے ڈین ڈاکٹر پرکاش کھپارڈے نے بتایا کہ عثمان آباد گورنمنٹ آیورویدک ہاسپٹل کے احاطہ میں 2 بورویلس تین دن قبل خشک ہوگئے جس کی وجہ سے ہاسپٹل سے مربوط میڈیکل کالج اور اسٹوڈنٹس ہاسٹلس کو بھی بند کردینا پڑا اور تقریباً 150 طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھر چلے جائیں۔

بالی ووڈ سنگر مبارک بیگم علیل
ممبئی 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) معروف بالی ووڈ پلے بیک سنگر مبارک بیگم کو نقاہت اور پیٹ میں تکلیف کی شکایت پر ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ اُن کے خاندان کے ایک رکن نے بتایا کہ 76 سالہ مبارک بیگم کو سب اربن اندھیری کے ایک ہاسپٹل میں 3 مئی کو شریک کیا گیا۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ اُن کے قلب میں ایک چھوٹا سوراخ ہے۔ مبارک بیگم نے 1961 ء کی فلم ’’ہماری یاد آئے گی‘‘ میں مشہور و مقبول گیت ’’کبھی تنہائیوں میں ہماری یاد آئے گی…‘‘ گایا تھا۔

TOPPOPULARRECENT