Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سنہرا تلنگانہ کیلئے این آر آئیز سے بھرپور تعاون کی اپیل

سنہرا تلنگانہ کیلئے این آر آئیز سے بھرپور تعاون کی اپیل

جارجیا، امریکہ میں ’’میٹ اینڈ گریٹ‘‘ سے وزیر ٹرانسپورٹ مہندر ریڈی کا خطاب
حیدرآباد 21 مئی (این ایس ایس) وزیر ٹرانسپورٹ پی مہندر ریڈی نے امریکہ میں رہنے والے غیر مقیم ہندوستانیوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست تلنگانہ کو سنہرے تلنگانہ میں تبدیل کرنے کے لئے اپنا بھرپور تعاون دیں۔ امریکہ میں تلگو اسوسی ایشنس کے زیراہتمام کیومنگ اسکائی لینڈ بزنس سنٹر، جارجیا میں منعقدہ یوم تاسیس تلنگانہ تقریب ’’میٹ اینڈ گریٹ‘‘ میں حصہ لیتے ہوئے مہندر ریڈی نے کہاکہ متحدہ ریاست آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد دونوں تلگو ریاستوں میں تیزی کے ساتھ ترقی ہورہی ہے۔ یہ کہتے ہوئے کہ چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی جانب سے منفرد اسکیمات پر عمل درآمد سے گزشتہ تین سال میں ریاست تلنگانہ میں تیزی کے ساتھ ترقی ہورہی ہے۔ مہندر ریڈی نے کہاکہ ریاست تلنگانہ صنعتی اعتبار سے ایک مستحکم ریاست ہوگی کیوں کہ کئی سرمایہ کار ریاست میں ان کے یونٹس قائم کرنے کے لئے آگے آرہے ہیں۔ جس کی وجہ پُرکشش ترغیبات اور چیف منسٹر کی جانب سے اعلان کی گئی لبرل پالیسی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT