Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / سنہرے آندھراپردیش کیلئے گورنر کی نیک تمنائیں

سنہرے آندھراپردیش کیلئے گورنر کی نیک تمنائیں

حیدرآباد ۔ 7 جون (پی ٹی آئی) گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آندھراپردیش کے عوام کو آج پرتپاک مبارکباد دی اور سنہرے آندھراپردیش کیلئے ان کے دیرینہ خواب کی تکمیل کیلئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ جدید آندھراپردیش کی تعمیر کے یوم عہد کے موقع پر جاری کردہ اپنے پیغام میں گورنر نرسمہن نے کہا کہ ’’میری تمنا ہے کہ آندھراپردیش، بالخصوص سماجی، معاشی اور تہذیبی محاذوں کی بلندی پر پہنچے۔ اس مقصد کیلئے ریاست کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو آگے آتے ہوئے متحدہ طور پرکام کرنا ہوگا۔ اگر ایسا کیا جاتا ہے تو مجھے یقین ہیکہ سنہری ریاست کیلئے آپ کا خواب حقیقت میں تبدیل ہوجائے گا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT