Tuesday , October 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سنہرے تلنگانہ میں مسلمانوں کا مستقبل تاریک

سنہرے تلنگانہ میں مسلمانوں کا مستقبل تاریک

12فیصد تحفظات کی فراہمی کیلئے بی سی کمیشن کے قیام پر زور، کھمم میں زنجیری ہڑتال سے کئی قائدین کا خطاب

کھمم۔/9ڈسمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کھمم شہر میں 12فیصد تحفظات کے حصول کے لئے مسلم حقوق احتجاج سمیتی اور مسلم ویلفر سوسائٹی تلنگانہ کی نگرانی میں ایک احتجاجی کمیٹی بنا کرزنجیری احتجاج کیا جا رہا ہے،  12فیصد تحفظات کو یقینی بنانے کیلئے  28  نومبر سے زنجیری احتجاج جاری ہے، اوراس احتجاج نے  12 دن مکمل کر لئے ، آج کے اس احتجاج میں کھمم ضلع کے ملوبٹی وکرامارکہ( TPCC اور MLA مدھیرا) تقریبا پندرہ اپنی پارٹی کانگریس قائدین کے ساتھ اس زنجیری احتجاج میں حاضر ہوئے۔  ملوبٹی وکرامارکہ( TPCC اور MLA مدھیرا) نے مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کے تمام مسائل سے واقفیت رکھنے والی آل انڈیا کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے اپنی پارٹی کے دور حکومت میں سچر کمیٹی اور رنگا ناتھ مشرا قائم کر وا یا تھا، جس  کے بعد آل انڈیا کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی نے آندھرا پردیش میں 5 فیصد تحفظات کو شامل کر وایا تھا، اسی طریقہ سے منموہن سنگھ کے ذریعہ OBC کے کوٹہ میں  4.5تحفظات فراہم کر وایا ہے، اپنی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اقلیتوں کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی تیقن دیا ہے،

اور اس کمیٹی کی کار روائی کو آگے بڑھا نے کے لئے مجھے ذمہ داری سونپی ہے اور میں مسلمانوں کے اس سنجیدہ مسئلہ میں متفکر ہوں ، اور میں جناب کے۔سی۔آر سے خاص رہنمائی کر نے کا تیقن دیتاہوں، اور ملوبٹی وکرا مارکہ( TPCC اور MLA مدھیرا)  مزید کہا کہ اقلیتوں کے اس سنجیدہ مسئلہ پر جناب کے۔سی۔آر اور حکومت کی خاموشی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔بے وقت وعدوں کا ایفا ء کوئی کار آمد نہیں ہوگا، اس موقع پر ملوبٹی وکرامارکہ( TPCC اور MLA مدھیرا)  کے ساتھ DCCپریسیڈنٹ آئیتم ستیم، سوملا نائک، کانگریس SCسیل چیر مین شیخ جاوید ، میناریٹی کانگریس قائد شیخ چھوٹے بابا، کے علاوہ دیگر کانگریسی قائدین نے بھی شر کت کی اور اپنی جانب سے اور اپنی پارٹی کی جانب سے اس ہو نے والے 12فیصد تحفظات کے زنجیری احتجاج کی تائید کی۔ اس موقع پر  12فیصد تحفظات کے ضمن میں ایک تحریری یادداشت ملوبٹی وکرامارکہ( TPCC  اور MLA مدھیرا) کے حوالہ کرتے ہوئے تحفظات کی مانگ کی ۔ اس موقع پر کہا کہ تلنگانہ حکو مت نے مسلم اقلیتوں کو 12فیصد تحفظات دینے کا وعدہ کیا تھا ، مسلمانوں کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو پورا کر نے کا تلنگانہ حکومت سے مطالبہکیا، وعدہ کی تکمیل یہ حکومت کی ذمہ داری ہے ، اس ذمہ داری کو پورا کر نے کے لئے تلنگانہ حکومت مسلمانوں کو 12فیصد تحفظات BCکمیشن کے ذریعہ فراہم کر نے کا پر زور مطالبہ کیا ، اور کہا کہ انتخابی منشور میں مسلم اقلیتوں کو 12فیصد تحفظات فراہم کر تے ہوئے بارہا اعلانات کئے انتخابی مہم میں کے دوران کے۔ چندر شیکھر رائو نے کہا کہ ریاست تلنگانہ میں TRSپارٹی اقتدار میں آتے ہی 4 ماہ کے اندر مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کا تیقن دیا تھا ،

مسلمانوں کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو پورا کر نے کا تلنگانہ حکو مت سے مطالبہ کیا، تلنگانہ حکو مت مختلف محکمہ جات میں ملا زمتوں کی فراہمی کیلئے اعلامیہ کی اجرائی کی تیاریوں میں مصروف ہے ، اگر مسلمانوں کو تحفظات کی فراہمی سے قبل اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آئیگی تو مسلمانوں کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا، تلنگانہ حکومت تحفظات کے ضمن میں فوری اپنی توجہ مبذول کر تے ہوئے مسلمانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کو دور کر نے کے لئے ٹھوس اور عملی اقدامات کر تے ہوئے 12 فیصد تحفظات BC کمیشن کے ذریعہ فراہم کر نے کے اقدامات کر نے کا حکو مت سے مطا لبہ کیا، TRS پارٹی تلنگانہ ریاست میں اقتدار حاصل کر کے قریب 19ماہ کا عرصہ ہوا ہے ، اس کے باوجود تحفظات فراہم کر نے کے لئے BC کمیشن قائم کر تے ہوئے تحفظات فراہم کر نے کا مطالبہ کیا، اس موقع پر  12 فیصد تحفظات کے تعلق سے عوامی شعور بیدار کر نے اور حکو مت پر دبائو ڈالنے کیلئے ادارہ سیاست نے جو قدم اٹھا یا ہے اس کیلئے ادارہ سیاست اور دیگر اردو اخبارات ،تنظیمیںاور جماعتیںجو  12 فیصدتحفظات کے حصول میں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ شانہ بشانہ ہیں کھمم اردو جرنلسٹوں کی جانب سے ان تمام کو مبارکباد پیش کی ہے ، اس موقع پر آواز کمیٹی کے ذمہ دار محمد عبدالقیوم، محمد غوث، خواجہ میاں، محمد عارف بگ شاٹ، سیدمحمود علی، شیخ نذیر احمد RMP) ( یونین میناریٹی صدر ضلع ، عبدالقدیر، کانگریس قائد چھوٹے بابوکے علاوہ  دیگر سیاسی  تنظیموں کے احباب نے اس میں شر کت کر تے ہوئے بیداری مہم کو کامیاب بنایا اور اپنی تائید کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT